لاہور کی یونین کونسلز کے وائس چیئرمینز اپنے اختیارات کے حق میں سراپا احتجاج

لاہور…نورالعارفین

لاہور کی مختلف یونین کونسل کے وائس چیئرمینز اپنے اختیارات کے حق میں سراپا احتجاج،اعلی قیادت نے ایک بار پھر لالی پاپ دے گیا اور دوبارہ پیر کے روز صبح گیارہ بجے بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمینز صبح دس بجے ماڈل ٹاؤن180 ایچ آنا شروع ہوئے اور اپنے مطالبات سامنے رکھے کہ بلدیاتی انتخابات کو دو سال ہونے کو ہیں مگر وائس چیئرمینز کو مکمل طور نظر انداز کیا جا رہا ہے،کہتے ہیں آج وہ اپنا حق لے کر ہی جائیں گے۔ وائس چیئرمینز سے مزاکرات کرنے ایم این اے ملک ریاض اور لیگی رہنما سید توصیف شاہ 180ایچ کے باہرپہنچے اور بلدیاتی نمائندوں کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی منع کیا۔ بلدیاتی نمائندوں کو آدھ گھنٹے کے لیے 180ایچ مزاکرات کے لیے بلایا گیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمینز کا کہنا تھا کہ انہیں بھی چیئرمینز کے برار اٹھارٹی اور اجلاس کے لیےہاؤس فراہم کیا جائے،انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اُن کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے اور دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے قبل مستفیٰ بھی ہو جائیں گے۔ مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمینز کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نون نے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو موجودہ بلدیاتی نظام کو مکمل طور پر بحال ا ور فعال کرنا ہوگا۔