2 سال کے اندرنئے پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں 160 فیصد اضافہ ہوا،قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور:اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ غریب صارفین کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 234 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2759روپے اور کمرشل سلنڈر 10,613 روپے مقرر۔ اوگرا نے مارچ 2022 کیلئے ایل پی جی کی نئی صارفی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 27 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ سعودی ارآمکو کنٹرکٹ پرائس میں 108 ڈالر فی میٹرک ٹن کا اضافہ۔بین القوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 980 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔ نئے پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت 2 سال میں 160 فیصد اضافہ ہوا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اپریل 2020 میں 90روپے فی کلو، 1067 روپے گھریلو سلنڈراور 4100 روپے کمرشل سلنڈر بکنے والی ایل پی جی آج مارچ 2022 میں 144 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1692 روپے اور کمرشل سلنڈر 6513 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ایل پی جی غریب عوام کا فیول ہے۔ ا یل پی جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی قیمتوں سے غریب رکشہ ڈرائیور اور غریب صارفین کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے ہیں۔ قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو سر سبز پاکستان کا خواب ہمیشہ کیلئے ادھورہ رہ جائے گا۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ لوکل پیداواری ادارے JJVL(جام شورو جوائنٹ وینچرلمیٹڈ) کو فوری طور پر چلایا جائے تا کہ لوکل پیداوار بڑھنے سے حکومت کو سالانہ 4 ارب روپے سے زائد کے نقصان سے بچایا جا سکے۔



