
لاہور…نورالعارفین
تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس،اداکارہ ندا چودھری میں صلح ہو گئی.
تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس اور اداکارہ ندا چودھری کی پانچ سال بعد صلح ہو گئی، جمعہ سے اکٹھے محفل تھیٹر میں ڈراما کریں گی۔ پانچ سال قبل نرگس اور ندا چودھری کی ہونے والی لڑائی ختم ہو گئی، مرکزی کردار ادا کیا پروڈیوسر سخی سرور اور اسحاق چودھری نے۔ نرگس اور ندا اب دونوں جمعہ کے روز سے محفل تھیٹر میں اکٹھی پروڈیوسر اسحاق چودھری کے ڈرامے میں کام بھی کریں گی۔
نرگس کہتی ہیں کہ ندا ان کی جونیئر ہیں اور وہ سب سے پیار ہی کرتی ہیں، ندا کا کہنا ہے کہ نرگس ان کی سینئر ہیں غلط فہمیاں تھیں جو دور ہو گئیں۔ نرگس اور ندا کی صلح سے فائدہ ڈراما پروڈیوسر کو ہی ہوگا اور شاید یہی وجہ بنی کہ پروڈیوسر ز نے دونوں کی صلح کرانے میں کافی تگ و دو کی۔




