عامر مغل کی وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اور صوبائی وزیر مینا خان سے ملاقات

امید ہے آپ عمران خان کے نظرئیے اور ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کا کام کریں گے
عمران خان رہائ تحریک کے حوالے سے بھی خیبر پختون خوا اور آپ کا کردار اہم ترین ہوگا، عامر مغل

پشاور (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامرمغل نے وزریراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیر اعلی سہیل آفریدی اور صوبائ وزیر مینا خان آفریدی سے ملاقات کی انہوں نے سہیل خان آفریدی کو وزیر اعلی اور مینا خان آفریدی کو صوبائ وزیر بننے پر مبارکباد دی.عامر مغل نے کہا امید ہے آپ عمران خان کے نظرئیے اور ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود کا کام کریں گے.اقتدار اور حکومت بنیادی طور پر ایک ذمہ داری ہے جس کیلئے عوام نے ہمیں تیسری بار زمہ داری دی ہے .عوام نے ہمیں سب سے پہلے اپنے لیڈر عمران خان کو رہا کروانے کا مینڈیٹ دیا ہے جو ہمیں ہر حال میں پورا کرنا ہی ہوگا۔
عامرمغل نے کہا خیبر پختونخواہ کی عوام اورقیادت نے ہمیشہ ہی عمران خان کیلئے فرنٹ فٹ کے کھلاڑی کا رول ادا کیا ہے اور
آج بھی سب سے زیادہ قربانیاں خیبر پختونخواہ کی عوام اور قیادت ہی دے رہی ہے۔ عامرمغل نے کہا سہیل آفریدی ایک نظریاتی نوجوان ہے جو گراس روٹ لیول سے اوپر آیا ہے۔
امید ہے عوامی فلاح بہبود کے ساتھ ساتھ سہیل آفریدی عمران خان رہائ تحریک کے حوالے سے بھی اہم ترین کردار ادا کریں گے۔