فنکاروں کو کچھ وقت کیلئے سکرین سے دور ہونا چاہیئے, عائشہ خان

لاہور…نورالعارفین

فنکاروں کو کچھ وقت کیلئے سکرین سے دور ہونا چاہیئے: عائشہ خان.

اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ اس امر میں کوئی حقیقت نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے، فلم و ٹی وی انڈسٹری میں اب فنکاروں کو کام کرنے میں جو مزا آرہا ہے اس کا تصور ہم نے 5 برس قبل نہیں کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے سنہرے دور میں شوبز سے کیسے دور ہوسکتی ہوں، کرداروں کی یکسانیت سے بچنے کیلئے فی الحال کم ڈرامے کر رہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے، ہر چینل پرایک ہی چہرے کو دیکھ دیکھ کر ناظرین بھی اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں آرٹسٹوں کو کچھ وقت کے لئے سکرین سے دور ہوجانا چاہئے۔