رات گئے راولپنڈی میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک دو فرار

تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے چار ڈاکوئوں اور پولیس میں فائرنگ
راولپنڈی:راولپنڈی نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے واردات کے بعد فرار ہوتے موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ فائرنگ کے دوران دو ڈاکو ہلاک، دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور کچھ دیر قبل واردات میں چھینا گیا موبائل و نقدی بھی برآمد ہوئی ۔
ڈاکوئوں نے چند روز قبل کوہسار کالونی میں بھی واردات کی تھی جس کے مدعی مقدمہ نے بھی ڈاکوں کو شناخت کیا ہے، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چاکرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے ہیں، پولیس نے فوری ناکہ بندی کر کے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوں نے فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت کی جارہی ہے۔