اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل بنیادی جمہوری اصولوں سے انحراف ہے،جاوید انتظار

ترمیمی بل کیخلاف حکمت عملی کا اعلان 25 دسمبر کو کریں گے،آزاد عوام تحریک


اسلام آباد:اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2022 بنیادی جمہوری اصولوں سے انحراف ہے ۔آزاد عوام تحریک نے بلدیاتی ترمیمی بل مسترد کر دیا ۔ووٹرز کی تعداد 101 یونین کونسلز میں 125 یونین کونسلز کے برابر ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں ۔انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے ہیں ۔پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ آفیسرز اور دیگر عملے کی ڈیوٹیاں لگ چکی ہیں۔ بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں۔ بلدیاتی امیدوار 31 دسمبر کو ہونے والے انتخابات پر لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں ۔ پہلے ہی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات دو سال تاخیر سے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ترمیمی بل عام آدمی کے ساتھ ظلم ہے ۔چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے جی۔ سیون مرکز میں مختلف سیاسی اور سماجی طبقہ فکر کے اجلاس میں کہا کہ عوام ترمیمی بل کے خلاف اپنے بنیادی آئینی اور جمہوری حق کے لیے کھڑی ہو جائے ۔ترمیمی بل کیخلاف حکمت عملی کا اعلان 25 دسمبر کو کریں گے۔