جمائما خان سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شکرگزار

لندن:برطانوی فلمسازو پروڈیوسرمعروف برطانوی بزنس مین گولڈ اسمتھ کی بیٹی اور پاکستان کے کرکٹ کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ جو پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کررہی ہیں۔انہوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقا ر علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز جمع کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹوکے ساتھ دلکش تصویر شیئرکی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مدد کرنے پرفاطمہ بھٹو کا شکریہ ادا کرنے والی جمائما نے لکھا کہ، پاکستانی نیوزچینلز شایدآگے بڑھ چکے ہیں لیکن لاکھوں پاکستانیوں کو اب بھی مدد کی شدید ضرورت ہے۔
جمائما نے اس موقع پر مدد کے خواہشمند افراد کیلئے سیلاب متاثرین سے متعلق بنائے گئے پیج کا لنک بھی شیئرکیا۔اس ٹویٹ پرصارفین کی بڑی تعداد نے جمائما اور فاطمہ بھٹو کو اقدام پرسراہتے ہوئے تبصرے کیے ہیں۔
تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی انتہائی شکر گزار ہیں۔