بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر و ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے تھر کول پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں چین کی ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک اور اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان ماوننگ نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے مثبت نتائج اقتصادی ترقی اور توانائی کے شعبے میں بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے مزید کہا کہ سی پیک اور تھر کول پروجیکٹ سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی، لوگوں کو روز گار حاصل ہو گا اور خوش حالی آئے گی۔
Related Posts

چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- Rizwan Malik
- جولائی 23, 2025
- 0
چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب سی پیک دوسرے مرحلے میں پاک-چین معاملات بزنس ٹو بزنس طرز […]

‘انڈیا کی معیشت پانچ فیصد کے بجائے صفر کی رفتار سے ترقی پذیر ہے’
- Rizwan Malik
- ستمبر 4, 2019
- 0
’اگر غیر منظم شعبے کی ترقی کی شرح کم ہو رہی ہے تو پھر یہ سمجھنا غلط ہو گا کہ غیر منظم شعبہ منظم شعبے […]

کامسٹیک کا یوگنڈا میں کلینیکل ٹرائلز پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
- Rizwan Malik
- مارچ 21, 2023
- 0
اسلام آباد، 20 مارچ : کامسٹیک نے یوگنڈا میں اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے "رینڈمائزڈ کلینیکل ٹرائلز” کے موضوع پر ایک دو روزہ تربیتی وکشاپ […]
