ریلوے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج.

لاہور..نورالعارفین

ریلوے ٹی ایل اے پروجیکٹ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے میں دورہ سے قبل مظاہرین کا منتشر کر دیا گیا۔ ریلوے لوکو ورک شاپ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج رہے، اُسی مقام پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے ٹیوب ویل پلانٹ کا افتتاح کرنا تھا، مگر سپیکر سردار ایاز صادق کی آمد سے قبل ہی لیگی کارکنان نے مظاہرین کو منتشرکر لیا اور اُن کے بینرز کو پھاڑ دیا۔ مگر مظاہرین کے دل نہیں ہاراسپیکر سردار ایاز صادق کی میڈیا گفتگو کے بعد اُن کی گاڑی کا گھیراوں کر لیا اور اپنے مطالبات سنائے، مگر پھر بھی اپن کی ایک نہیں سنی گئی۔