گارڈن ٹاؤن میں بوڑھی خاتون کو سگے بیٹے نے قتل کرایا

لاہور…نورالعارفین.

گارڈن ٹاؤن میں بوڑھی خاتون کے قتل کا معمہ حل، قاتل بیٹا نکلا.گاڑن ٹاؤن میں قتل ہونے والی بوڑھی خاتون کا قاتل اُس کا اپنا لخت جگر نکلا۔ 50 سالہ ندیمہ کو سگے بیٹے نے کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا۔ گارڈن ٹاؤن پولیس نے بدبخت بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں قتل ہونے والی بوڑھی خاتون ندیمہ کا قاتل اُس کا اپنا سگا بیٹا نکلا۔ ندیمہ کی موت کے بعد گارڈن ٹاؤن پولیس نے تفتیش کی تو راز فاش ہوا کہ بدبخت بیٹے نے 2 کروڑ روپے کا گھر لینے کی خاطر والدہ کو قتل کرایا۔ اے ایس پی عائشہ بٹ کے مطابق وقاص نے 2016 میں بھی اپنی ماں کے قتل کا ارادہ کیا تھا اور پھر بدبخت انسان نے خود کو جنت سے محروم کرنے کیلئے کرائے کے قاتلوں کی مدد لی۔ ملزمان نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ندیمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ وقاص نے اپنے دوست عدنان کیساتھ مل کر قتل کا ارادہ کیا اور پھر بیس لاکھ روپے دے کر قاتلوں سے ڈیل کی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی والدہ اس کیساتھ ناانصافی کر رہی تھی۔