ایف بی آر نے اپنے ہی افسروں کے ہیڈ کوارٹر داخلہ پر پابندی عائد کردی

لاہور:-
نورالعارفین.

ایف بی آر نے اپنے ہی افسروں کے ہیڈ کوارٹر داخلہ پر پابندی عائد کردی.

ایف بی آر کا انوکھا فیصلہ،ایف بی آرکی بیوروکریسی نے اپنے ہی افسروں کے ہیڈ کوارٹر داخلہ پر پابندی عائد کردی،ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی بیوروکریسی نے لاہور سمیت ملک بھر میں قائم اپنے ہی ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسروں پر ہیڈ کوارٹر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ چیف ان لینڈ ریونیو آپریشنز آفتاب عالم نے لاہور سمیت ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئریونٹس کے چیف کمشنرز کو پابندی کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے انوکھے احکامات کے مطابق ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسروں کو ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں داخلہ کیلئےممبران لینڈ ریونیو آپریشنز سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ ایف بی آر کے فیصلہ پر ان لینڈ ریونیو کے افسروں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرکلر میں انوکھا جواز پیش کیا گیا ہےکہ ہیڈ کوارٹر بلڈنگ میں داخلہ پر پابندی ریونیو خسارہ سے بچنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔