عمران خان کی رہائی کے بعد حکومت اسلام آباد کی سڑکیں کھولےجاوید انتظار

اسلام آباد :عمران خان کی رہائی کے بعد حکومت اسلام آباد کی سڑکیں کھولے۔اب رکاوٹوں سے حکومت اسلام آباد کی عوام کو ذلیل و خوار کیوں کر رہی ہے۔عدلیہ عمران خان کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرنے والوں کو سزا دے۔
چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کارروائی کے شدید رد عمل سے ملک کا نا قابل تلافی نقصان ہوا۔نجی اور ریاستی املاک اور کاروبار طبقے کو اربوں کا نقصان ہوا۔اس سے بڑھ کر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔اس تباہی اور بربادی کی بنیاد عمران کی غیر قانونی طریقے سے گرفتاری تھی ۔
عدلیہ تباہی و بربادی کی اصل جڑ کو اکھاڑے۔عدلیہ کے احاطے میں غیر قانونی ایکشن لینے والوں کو سزا دی جائے۔ چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے اسلام آباد کی سڑکوں کی تاحال بندش کو حکومتی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب خواہ مخواہ سڑکیں بلاک کر لوگوں کو ذلیل کیوں کر رہی ہے۔