دنیا میں پاکستان کی عزت اوپر کی ، ہمیشہ عالمی سطح پر فوج کا دفاع کیا،عمران خان

انتشار پھیلانے کا نہیں کہا ، چیف جسٹس خود پینل بنا کر تحقیقات کرائیں،بتائیں عمران ریاض کو کس نے اٹھا رکھا ہے
دوغلا نہیں ہوان جنرل باجوہ نے بدنام مجرموں کو حکومت میں بٹھا دیا، کیا میری وجہ سے فوج کو برا بھلا کہا گیا؟ عمران خان کا آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے دنیا میں پاکستان کی عزت اوپر کی ، ہمیشہ عالمی سطح پر فوج کا دفاع کیا، آپ نے کہا کہ میں دوغلا ہوں، کبھی دشمن نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا میں نے پہنچایا، جبکہ میں نے ہمیشہ دنیا میں پاکستان کی عزت اوپر کی اور عالمی سطح پر فوج کا دفاع کیا، جنرل ر باجوہ نے بدنام مجرموں کو حکومت میں بٹھا دیا، انہوں نے سوال کیا کہ کیا میری وجہ سے فوج کو برا بھلا کہا گیا؟
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جب مجھے ضمانت دے دی تو پھر بھی عدالت کے باہر پولیس انتظار کررہی تھی کہ مجھے گرفتار کر لے۔انہوں نے کہا ہماری جماعت چھوٹے سے دھاگے کے ساتھ لٹک رہی ہے۔ہم نے کوئی لوگوں کو نہیں کہا کہ انتشار کرو، میں پیشی کیلئے گیا تو بکتر بند گاڑی سے میرے گھر کے دروازے توڑ دیتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے بعدصرف دو آدمی آسکتے تھے، لیکن میرے گھر میں45لوگ گھس گئے اور لوگوں کو اٹھا کر لے گئے، ہڈیاں توڑ دیں، مجھے غصہ تھا اکیلی خاتون گھر میں تھی، ہم نے اس وقت آرڈر نہیں کیا۔ مجھے 18تاریخ کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر قتل کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے تو احتجاج کی بات نہیں کی ،یہ جو کچھ ہوا میں سوچتا رہا ہم تو ہے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جہاں جلسوں میں فیملیز آتی ہیں تو کیا ہم انتشار چاہیں گے؟ میں نے ہمیشہ کہا انتشار سے بچو۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اسلام آباد نکلنے لگا تھا تو مجھے پتا چلا یہ کچھ کریں گے، مجھ پر کوئی کیس نہیں تھا، مجھے خبر مل گئی تھی انہوں نے مجھے پکڑنا ہے۔ تو میں نے کہا تھا مجھے وارنٹ دکھائیں، گرفتار کرلیں، فوج نے جو کچھ کیا، رینجرز فوج کا حصہ ہے، شیشے توڑ کر ایسے اٹیک کیا جیسے کوئی دہشتگرد بیٹھا ہوا ہے، پولیس کو آنا چاہیے تھا، رینجرز کا کیا کام تھا؟ مجھے مارا، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ جس نے سب سے بڑے خیراتی کام کئے، اس کو اس طرح پکڑا گیا؟ مجھ پر 50سالہ پبلک زندگی میں ایک کریمنل کیس نہیں تھا، لیکن ایک مہینے میں 140سے زائد کیس بنا دئیے گئے ایک ایک دن میں 15کیسز بنائے۔
کیا پاکستانی قوم سمجھ جائے گی کہ میں نے کرپشن کی ہے؟میں نے فیصلہ کیا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو میں نے فیصلہ کیا کہ سیرت النبی ۖ کی تعلیمات کو پروموٹ کرنا ہے، کہ اخلاقیات گر چکی ہیں، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد نئی لیڈرشپ پیدا کرنا تھا روحانیت ، صوفی ازم اور ٹیکنالوجی پڑھائی جائے۔ یہ فیصلہ دسمبر 2018میں ہوا، ایک اسپانسر نے کہا میں بنانے کو تیار ہوں۔
ایک کینسر ہستال کا 9ارب مفت علاج کرنے کا خسارہ ہے، کراچی اور پشاور میں ہسپتال، نمل یونیورسٹی ایک ہزار رقبے پر ہے۔ 15مئی 2019کو میں نے سنگ بنیاد ررکھا۔ این سی اے کا کیس دسمبریعنی 7ماہ بعد آتا ہے، ہمارے پاس چوائس رکھی کہ 170ملین ڈالر ہے، آپ اس کو مانیں گے تو پیسا آجائے گا، ورنہ وہاں کیس لڑنا پڑے گا۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ہے، بتائیں کہاں سے فائدہ اٹھایا؟ القادر یونیورسٹی میں مجھے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے، جس طرح نمل یونیورسٹی اور دوسرے ادارے ہیں۔
مجھے دہشتگردوں کی طرح پکڑ کر لے گئے، میری بیوی کا نام ٹرسٹی میں ہے، لوگوں کو بتائیں ٹرسٹ کیا ہوتا ہے؟ ٹرسٹی کو کوئی تنخواہ نہیں ملتی، میں سیرت النبی ۖ کو بشری بیگم کی وجہ سے سمجھتا ہوں، اس پر کیس کردیا۔ نیب کے چیئرمین کو ہینڈلرز نے کہا ہوگا، آفتاب سلطان کو سلام کرتا ہوں، اس نے کیس کرنے سے انکار کیا۔ اس کو شرم نہیں آئی کہ بشری بی بی پر کیس کردیا ، چھوٹی تنخواہ پر ضمیر بیچنے والے چیئرمین نیب اور ہینڈلر بے غیرت ہیں،مجھے پکڑ کر بند کردیا میں سپریم کورٹ گیا تو ججز نے کہا کہ انتشار ہوا ہے۔
میں نے تو آئی ایس آئی کے جنرل کا نام لیا تھا تب لوگوں نے ان کے گھروں پر اٹیک کیوں نہیں کیا؟ میں چاہتا ہوں کہ تحقیقات ہوں سرکاری عمارتیں جلانے کے پیچھے کون تھا؟ چیف جسٹس خود پینل بناکر تحقیقات کریں، قوم کو پتا چلے کون انتشار چاہتا تھا؟ کس نے فائدہ اٹھایا؟ ساری لیڈرشپ اور ساڑھے تین ہزار ورکرز کو جیل میں ڈال دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دی، پی ٹی آئی الیکشن پر یقین رکھتی ہے، مجھے بتائیں عمران ریاض کو کہاں غائب کیا ہوا ہے؟کیا اس کا قصور کہ وہ امپورٹڈ حکومت کی لائن پر نہیں چلتا؟عمران خان نے سنگین الزام عائد کیا کہ مجھے خطرہ ہے کہ اس پر تشدد کریں گے اور کہیں مار نہ دیں، اگرکچھ ہوا تو یہ ذمہ دار ہوں گے، عمران ریاض ملک چھوڑ کر جارہا تھا ایئرپورٹ سے پکڑ لیا، پولیس کہتی ہمیں نہیں پتا وہ کہاں ہے۔
اورسیز پاکستانیز کو بیرون ملک میں زیادہ آزادی حاصل ہے، میں یاد کرانا چاہتا ہوں مشرقی پاکستان میری زندگی میں علیحدہ ہوا۔عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایس پی آر سے کہنا چاہتا ہوں، آپ نے کہا کہ میں دوغلا ہوں، ایک طرف تنقید کرتا ہوں دوسری طرف کہتا ہوں فوج میری ہے، آپ نے کہا کہ کبھی دشمن نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا میں نے پہنچایا ہے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے دنیا میں پاکستان کی عزت اوپر کی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مٹی پلید کی گئی، تب دوغلا کہا جاتا تھا کہ ہم سے پیسے لے کر ڈبل گیم کرتے ہیں۔
اسامہ بن لادن کے وقت سب سے زیادہ عالمی میڈیا پر میں بولا تھا،دنیا میں فوج کا دفاع کیا، میرے ساڑھے تین سالہ دور میں فوج کا امیج اوپرگیا، جنرل ر باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا اور بدنام مجرموں کو حکومت میں بٹھا دیا، کیا میری وجہ سے فوج کو برا بھلا کہا گیا؟لوگوں نے رجیم چینج فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، کیا ہم ان لوگوں کو تسلیم کرلیں؟مجھ پر حملہ ہوا لیکن ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، ایف آئی آر درج کرانا میرا حق تھا۔