جناح ہائوس پر شرپسندوں کے حملے کی لمحہ بہ لمحہ صورت حال سامنے آگئی

کب کہاں کیا کیا ہوا ، کیسے ہوا، کس نے کرایا


لاہور:سٹی ٩ مئی کو جناح ہا ئوس پر شرپسندوں کے حملے کی ہوش ربا اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیںکہ کیسے اس عظیم یادگار کو جلایاگیا کس نے کیا حصہ ڈالا اور کب اور کہاں کیا کیاں ہوا اور کیسے ہوا۔
9 مئی کو دوپہر 2:35 سے لیکر 2:40 تک پرتشدد مظاہرین زمان پارک لاہور میں اکٹھے ہونا شروع ہوئے، 2:55 سے 3:20 کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شرپسند قائدین لبرٹی چوک پہنچے اور سہ پہر 4:05 پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رخ کیا۔
4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپاو برج پر پہنچا ہوا تھا، شام 5:15 پر جناح ہاوس پر پہلا دھاوا بولا گیا، جو 25-30 افراد پر مشتمل تھا لیکن اسے واپس دھکیل دیا گیا، 5:27 پر شرپسندوں نے جناح ہاوس بتدریج بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ دوبارہ انٹری کی اور 5:30 سے 6 بجے تک ان شرپسندوں نے بھرپور انداز میں جناح ہاوس میں شدید توڑ پھوڑ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا۔
6:07 پر جناح ہاوس کو مکمل جلا دیا گیا، 6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید کمک جناح ہاوس پہنچ گئی، جنھوں نے تباہ کاریوں میں اپنا کردار ادا کیا، 6:13 پر مزید ایک اور جتھا دھرم پورہ سے جناح ہاوس پہنچ گیا، 6:30 سے 7:55 تک تقریبا 2 ہزار لوگوں نے اجتماعی طور پر جناح ہاوس کو مکمل تباہ کردیا اور تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا۔
شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر پر بھی حملہ کرکے تباہی مچائی، اس کے علاوہ ملک کے باقی علاقوں میں تقریبا 2 سو سے زائد جگہوں پر دو سے تین گھنٹے کے وقت میں ان شرپسندوں نے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، جو سارے پاکستان نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔