ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

چین ہانگزو (خرم شہزاد اعوان) چین کے شہر ہنگزو میں جاری انیسویں ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کو چاندی کا تمغہ ملا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مین میڈیا سینٹر (ایم ایم سی ) کے سکواش کورٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے بھارت کے مہیش منگونکر کو گیارہ اٹھ ، گیارہ تین اور گیارہ دو سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کے گھوشال سرو نے پاکستان کے اسم خان کو 11-5, 11-1 اور 11-0 سے ہرا دیا تیسرے میچ میں پاکستان کے نور زمان خان اور بھارت کے ابے سنگھ کے درمیان کانڈے دار مقابلہ ہوا پہلی گیم میں ابھے سنگھ نے نور زمان خان کو7-11 سے ہرایا جبکہ دوسری اور تیسری گیم میں نور زمان نے ابھے بسنگھ کو 11-09 اور 11-08 سے ہر آیا دونوں کھڑیوں کے درمیان اخری گیم بہت سنسنی خیز ثابت ہوئی اور بالاخر ابے سنگھ نے نور زمان کو 12-10 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا ۔
میچ میں نور زمان کو تین گولڈ میڈل پوائنٹ ملے مگر نور خان نے موقع ضائع کیا اور پاکستان گولڈ میڈل نہ جیت سکا۔ میچ کے بعد خصوصی گفتگو میں ناصر اقبال نے کہا کہ ہم میچ جیت لیتے مگر بدقسمتی سے موقع ضائع ہو گیا امپائرنگ کا معیار بہت برا رہا ہمارے خلاف کافی فیصلے ہوئے مگر ہم کچھ نہیں کر سکتے ریفری کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا جاسکتا ناصر نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ سنگلز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت سکوں ہم نے کافی عرصے بعد ایشیا کے وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنائی ہے مسقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔
میچ کے مہمان خصوصی اولمپک کونسل آ ف ایشیا کے صدر راجہ رندھیر سنگھ نے کھلاڑیوں کو میڈلز دیے اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینینٹ جنرل (ر) عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلی عہدیداران بھی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیئے موجود تھے ۔