استاد کچھ عرصہ سے مجھے اور میری سہلیوں کو ہراساں کر رہا تھا،جبرا حجاب اتار پھینکا
قبل ازیں سکول پرنسپل اور عملہ کے دیگر ارکان سے بھی شکایات کیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا، متاثرہ لڑکی
سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع باندی پورہ میں طالبہ کا حجاج اتار پھینکنے پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ وہ کلاس روم میں بیٹھی ہوئی تھی کہ ٹیچر اس کے قریب آیا اور اس نے جبرا اس کا حجاب نکال کر پھاڑدیا۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ یہ ٹیچر اسے اور اس کی سہیلیوں کو کچھ عرصہ سے ہراساں کررہا تھا لیکن اس نے جبرا اس کا حجاب نکال دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق میں اپنے ماں باپ کو یہ بات بتاچکی ہے۔ ایک مرتبہ اس کی ماں اسکول بھی آئی تھی۔
ملزم ٹیچر نے اس کی ماں سے بحث تکرار کی اور کہا کہ وہ اسکول کیوں آئی ہیں۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اسکول پرنسپل اور دیگر ارکان ِ عملہ سے کئی مرتبہ شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ٹیچر کے خلاف باندی پورہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی 354 اور پوکسو ایکٹ 9/10 کے تحت کیس درج ہوا۔
لڑکی کاکہنا تھا کہ یہ ٹیچر اسے اور اس کی سہیلیوں کو کچھ عرصہ سے ہراساں کررہا تھا لیکن آج اس نے جبرا اس کا حجاب نکال دیا۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کو یہ بات بتاچکی ہے

