
اسلام آباد ۔ رواں کیلینڈر سال کے ابتدائی 9مہینوں میں سونیری بنک کو 1231.35 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع ہواہے۔ بنک کے مطابق جنوری سے لیکر 30ستمبر تک کے عرصہ میں بنک کو 2099.71 ملین قبل از ٹیکس اور 1231.35 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع ہواہے۔کمپنی نے فی حصص 1.12 روپے کیش منافع منقسمہ کا اعلان کیاہے، گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فی حصص منافع کی شرح 1.40 روپے رہی تھی۔اس عرصہ کے دوران ڈیپازٹس میں 2.34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔



