دورہ آسٹریلیا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آئندہ ہفتے لگانے جانے کا امکان

اسکواڈ کے ارکان 20 نومبر کو رپورٹ اور 21 نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے، ذرائع

لاہور :دورہ آسٹریلیا کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آئندہ ہفتے لگائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابقاس سلسلے میں قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لگانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ اسکواڈ کے ارکان 20 نومبر کو رپورٹ اور 21 نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ پی سی بی کے بعض اعلی عہدیداران وقت کی کمی کے باعث ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کا 2023 ء کے آخرمیں آسٹریلیا کا دورہ طے ہیں آسٹریلیا میں تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے اور شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹور میچ بھی کھیلا جائے گا۔
پاکستان اسکواڈ دو دسمبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گا جبکہ ٹور میچ چھ دسمبر سے کینبرا میں کھیلا جائیگا ۔