رسولنگر ، ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ڈرائیور اورکانسٹیبل شدید زخمی

شیخوپورہ…رانا خضر
تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ رسولنگر پھاٹک کے قریب3مسلح موٹر سائیکل ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ڈرائیور اورکانسٹیبل گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاں پران کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے بتایا گیا ہے کہ ڈاکومذکورہ پھاٹک کے قریب لوٹ مارکررہے تھے جن کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچے تو مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی گولیوں کی زدمیں آکر پولیس کانسٹیبل مقبول اورڈرائیور سیف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیواہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے جہاں پردونوں پولیس اہلکاروں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز احمد خان ورک،ڈی ایس پی سٹی اور سکیورٹی انچارج میاں منظور احمد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہستپال شیخوپورہ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی تیمارداری کے لیے پہنچ چکے ہیں جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے