میلبرن ٹیسٹ: تیسرا روز آسٹریلیا نے 6 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے، مجموعی برتری 241 رنز کی ہوگئی


آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑی پولین لوٹ چکے تھے 20 کے انفرادی سکور پر عبداللہ شفیق نے مچل مارش کا ڈراپ کردیا جو مہنگا ثابت ہوا
میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ، دونوں ٹیموں کے لئے برابر موقع،آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ،پاکستان کو سیریز برابر کرنے کا موقع

Pakistan’s Mir Hamza, left, celebrates the wicket of Australia’s Mitchell Marsh, right, for 96 runs during the third day of their cricket test match in Melbourne, Thursday, Dec. 28, 2023. (AP Photo/Asanka Brendon Ratnayake)

میلبرن :آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنالیے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 241 رنز کی ہوگئی ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا، شاہین آفریدی اورا میر حمزہ نے 3 تین شکار کیے۔
میچ کے ابتدائی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، تاہم عبداللہ شفیق کی جانب سے 20 رنز پر مچل مارش کا کیچ ڈراپ کرنا قومی ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔مچل مارش سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز پر میر حمزہ کی گیند کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچری مکمل کرلی اور وہ اس وقت ایلکس کیرے کے ہمراہ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 54 رنز کی برتری حاصل ہے۔اس طرح آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 241 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اس کی 4 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کے شعبے میں کارکرگی مسلسل مایوس دکھائی دے رہی ہے، میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے دوران عبد اللہ شفیق کیچز ڈراپ کرتے رہے۔
عبداللہ شفیق نے اس سے قبل بھی ابتدائی ٹیسٹ کے پہلے دن سیریز میں کیچ ڈراپ کرچکے ہیں، 16ویں اوور کے دوران انہوں نے عثمان خواجہ کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔
قبل ازیں میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 264 رنز بنا سکی تھی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔گزشتہ روز پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے۔بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے تھے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5 اور نیتھن لائن نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم سلمان علی، شاہین آفریدی عامر جمال اور سعود شکیل شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔