ایشیائ نے برطانیہ اور آئر لینڈ میں تباہی مچا دی

طوفان ایشائ میں سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں
درخت گرنے سےبیشتر سڑکیں اور ریلوے ٹریک بند، ہزاروں افراد بجلی سے محروم


لندن: طوفان ایشیائ کے سبب برطانیہ اور اآئرلینڈ میں‌تباہی جارہی ہے. سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں.درخت گرنے سےبیشتر سڑکیں اور ریلوے ٹریک بند، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں.
طوفان سے کئی قدیم ترین درخت گر گئے۔ حکام نے متعدد پروازوں کو موڑ دیا۔ پٹریوں پر درخت گر جانے کے سبب ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں دکھائے گئے ساحل اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔ تاہم، حکام نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں طوفان کا زور کم ہوجائے گا۔
برفانی طوفان ’’ایشا‘‘ کے سبب ایک کار سوار ہلاک اور ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ پیر کو سیکڑوں ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ ایشا طوفان رات بھر اپنے شباب پر تھا۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو غیر معمولی برفانی ہوا کی چادر میں لپیٹنے کی وارننگ جاری کی تھی۔
اس طوفان نے شمالی آئر لینڈ میں ساحلوں کو تباہ کردیا جو ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے سبب مشہور ہوئے تھے۔ملک بھر میں سڑکوں اور ریل پٹریوں پر درخت گر گئے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں اتوار کی رات ایک ۸۴؍ سالہ شخص اس وقت ہلاک ہو گیا جب درخت گرنے پر کار اس کی زد میں آگئی۔
انگلینڈ کے شمال مشرق کے بریزی ووڈ راڈر اسٹیشن نے ۹۹؍میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ہوا کا جھونکا ریکارڈ کیا تھا۔ یو کے اور آئر لینڈ متواتر ہوا کے جھونکے اور مرطوب طوفان کے نرغے میں ہیں جس نے بجلی کی فراہمی متاثر کی اور ندیوں کی وادی میں سیلاب کی صورت حال پیدا کردی۔ستمبر کے بعد سے ایشا ۹؍واں طوفان ہے اور جوسلین دسواں جسے آئرش موسمیات کی پیشین گوئی کے محکمے نے نام دیا ہے۔ بدھ کو مزید ہوا اوربارش لاسکتی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے ریلوے منتظمین نے اتوار کی رات اور پیر کے دن کا زیادہ تر حصہ ریل خدمات روک دیں۔ نیٹ ورک ریل جو انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ریلوے کی بنیادی ڈھانچے کا مالک ہے، نے زیادہ تر لائنوں پر رفتار کی حد مقرر کردی ہے تاکہ انجنوں کو ملبے میں جانے سے روکا جا سکے،جس سے پیر کے سفر میں خلل پڑتا۔
تیز ہوا اور گرے ہوئے درخت اور ٹرک کے سبب اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں کئی بڑی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ شمالی آئر لینڈ پولیس سروس کےچیف سپرنٹنڈنٹ ڈیوی بیک نے بتایا کہ خطے کی زیادہ تر سڑکیں پیر کی صبح تک ناقابل گزر رہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیر کو پورا دن تیز رفتار ہوائوں کی وجہ سے سڑکوں پر خاطر خواہ ملبہ ہونے کا خطرہ ہے۔
شمالی آئر لینڈ کے اندرونی علاقے کے ڈارک ہیجز میں تین درختوں کو گرا دیا گیا۔ یہ درخت تقریباً ۲۵۰؍سال قدیم تھے اور اپنی میعاد کے اختتام کے قریب پہنچ چکے تھے۔ ڈارک ہیجز پریزرویشن ٹرسٹ کے مروین اسٹورے کا کہنا ہے کہ یہ ڈارک ہیجز کیلئے ایک اور دھچکا ہے۔ دراصل ان میں سے ایک درخت جسے گرانا پڑا کافی توانا تھا، یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔
میجسٹک ساحلی درختوں سے گھری سڑک جو مشہور ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ میں کنگس روڈ کے طور پر دکھائی گئی تھی اور مشہور سیاحتی مرکز بن گئی تھی۔

شمالی انگلینڈ کے ہڈرس فیلڈ میں ایک الپاکا شیڈ سڑک پر تباہ ہو گیا۔ اس کے متعلق مقامی کونسل نے ایکس پر متنبہ کیا ہے اور کہا کہ ’’مجھے نہیں لگتا ہم اب کنساس میں ہیں۔ ‘‘
متعدد ایئر پورٹ کو جانے والے جہاز وں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ بشمول ایک فلائٹ کے جو کنیری جزیرہ سے ڈبلن جا رہی تھی، اسے فرانس کے بورڈیوکس بھیج دیا گیا۔
آئر لینڈ میں قریب ۲؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار گھر اور دکانیں بغیر بجلی کے ہیں اور پڑوس کے شمالی آئر لینڈ میں ۴۰؍ ہزار لوگ بجلی سے محروم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ طوفان کا زور چند گھنٹوں میں کم ہوجائے گا۔