اسلام آباد:تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔ جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی۔جلسے کیلئے تین جگہیں Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گرانڈ تجویز کی گئی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان تینوں میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے اور اگر 23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ عامرمسعودمغل اسلام آباد حلقہ NA46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بانی چئیرمین نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے



