ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ایف ڈی ای سکالرشپ امتحان کا فارمولا طلبا کو بتادیا

اسلام آباد : ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ایف ڈی ای سکالرشپ امتحان کا فارمولا طلبا کو بتادیاہے ۔ جس کے تحت 85 فیصد حاضری اور ماہانہ ٹیسٹوں اور فرسٹ اور سیکنڈ ٹرم میں 60 فیصد نمبر لینے والے طلبا کا داخلہ ریگولر بھیجا جائے گا۔ ادارتی قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے طلبا کا داخلہ پرائیویٹ بھیجا جائے گا۔ اس طے شدہ فارمولے کے تحت طلبا کو ایف ڈی ای سکالرشپ کا امتحان دلوایا جائے گا۔
یہ بات چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار، ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام اور کوآرڈینیٹر کرن ناز نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہی۔جاوید انتظار نے کہا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ایف ڈی ای کے امتحان میں 80 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کو آئی سی سی کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ ایف ڈی ای سکالرشپ امتحان میں اپنی کلاس میں پہلی تین پوزیشن لینے والے طلبا کو شیلڈ دی جائیں گی۔ طلبا ماہانہ ٹیسٹوں میں اپنا بنیادی ہدف 90 فیصد نمبر رکھیں۔ جسے خود کی حوصلہ افزائی کے کامیاب تعلیمی فارمولے کے تحت ہر مہینے بڑھاتے جائیں۔ جس سے طلبا ایف ڈی ای سکالرشپ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سالم العزام نے کہا کہ آئی سی سی آٹھویں جماعت میں ایف ڈی ای سکالرشپ امتحان میں تیسری پوزیشن لے چکا ہے۔ اس بار ہم بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ طلبا کی ذہن و کردار سازی کریں گے۔ اساتذہ کی ٹریننگ کریں گے۔ طلبا ہدف کے حصول میں کامیابی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر شیڈول ترتیب دیں۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی پڑھائی کے طے کردہ شیڈول پر محنت کریں۔
کرن ناز نے کہا کہ طلبا چھٹی کی درخواست لازمی جمع کروائیں۔ غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔ پہلے مہینے سے ایف ڈی ای سکالرشپ لینے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ صاف ستھرا یونیفارم پہنیں۔ اپنی کاپیوں اور کتابوں پر جلد کریں۔ کاپیوں پر صاف صاف لکھیں۔