پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ،نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکھیلنے کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک ہے۔ٹیم اپنے دورے کے دوران 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں تین میچیز کھیلے گی۔جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔
رضا کیچلو اس دورے کے دوران پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر ہیں اور ٹیم سے متعلق تمام سوالات کے لیے ان سے +923018440280 (واٹس ایپ پر بھی اورraza.kitchlew@pcb.com.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بین میکی نیوزی لینڈ ٹیم کے میڈیا مینیجر ہیں اور ان سے +64273412819(واٹس ایپ پر بھی) اور ben.mackey@nzc.nz پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
14 اپریل – دونوں ٹیمیں ایک دن آرام کریں گی اور کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔
15 اپریل ۔پاکستان ٹیم شام سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔ اس سے پہلے ایک کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف کا کوئی رکن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آرام کرے گی اور اس کی کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی۔
16 اپریل ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ اس سے پہلے توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں میڈیا بات چیت کے لیے کسی کھلاڑی یا معاون عملے کے رکن کو دستیاب کرائیں گی۔
17 اپریل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ اس سے پہلے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے جس کے بعد ان کی پری سیریز میڈیا کانفرنس ہونگی جو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں ہوں گی۔
18 اپریل ۔ دونوں ٹیمیں پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جس کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔ میچ کے بعد دونوں طرف کے اسٹار پرفارمرز میڈیا کانفرنس کریں گے۔
19 اپریل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ساڑھے سات بجے سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے والی ہیں۔ میڈیا کے اراکین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پریکٹس کے مقام پر پہنچنے سے پہلے ٹیم کے میڈیا مینیجرز سے ٹریننگ پروگرام کے بارے میں تصدیق کر لیں۔
20 اور 21 اپریل۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے سے شروع ہونے والے میچز کھیلیں گی۔ ہر میچ کے بعد میڈیا کانفرنسیں ہوں گی۔
22 اپریل ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا لاہور کا سفر۔
شیڈول میں کسی تبدیلی کی صورت میں میڈیا واٹس ایپ گروپس کے ذریعے اپ ڈیٹ فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی اس سیریز کے لئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا ہے ۔ احسن رضا اور علیم ڈار امپائرز پینل میں شامل، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری مقرر
احسن رضا اور علیم ڈار سمیت پانچ امپائرز سیریز کے میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں۔زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
67 سالہ پائی کرافٹ 144 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں اور پانچوں میچوں میں ذمہ داری نبھاکر وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفریرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آجائیں گے۔ اسوقت نیوزی لینڈ کے جیف کرو 175 اور سری لنکا کے رنجن مدوگالے 145 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
49 سالہ احسن رضا اسوقت آئی سی سی کے امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں اور انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔
55 سالہ علیم ڈار جو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ رہ چکے ہیں ابتک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں فیلڈ امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ علیم ڈار کے علاوہ فیصل آفریدی، آصف یعقوب اور راشد ریاض آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ہیں۔
احسن رضا اور علیم ڈار 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔ فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ راشد ریاض ریزرو امپائر ہونگے۔20 اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے آن فیلڈ امپائرز آصف یعقوب اورعلیم ڈار ہونگے۔ احسن رضا ٹی وی امپائر جبکہ فیصل آفریدی ریزرو امپائر ہونگے۔
21 اپریل کو راولپنڈی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری احسن رضا اور آصف یعقوب کے سپرد کی گئی ہے۔ راشد ریاض ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ علیم ڈار ریزرو امپائر ہونگے۔
25 اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور راشد ریاض ہونگے۔ ٹی وی امپائرآصف یعقوب جبکہ ریزرو امپائر احسن رضا ہونگے۔27 اپریل کو لاہور میں ہونے والے پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائرز کے طور پر راشد ریاض اور فیصل آفریدی کی تقرری کی گئی ہے۔ علیم ڈار ٹی وی امپائر ہونگے جبکہ آصف یعقوب ریزرو امپائر ہونگے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی۔ احسن رضا اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ٹی وی امپائر)، راشد ریاض ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)۔
20 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی۔ آصف یعقوب اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز )، احسن رضا( ٹی وی امپائر)، فیصل آفریدی ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ۔
21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی۔ احسن رضا اور آصف یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض ( ٹی وی امپائر)، علیم ڈار ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)
25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب ( ٹی وی امپائر )، احسن رضا ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ۔27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور ۔ راشد ریاض اور فیصل آفریدی( آن فیلڈ امپائرز )، علیم ڈار ( ٹی وی امپائر)، آصف یعقوب ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔