لاہور…نورالعارفین
30لاکھ کی چوری کیس کو مبینہ طور پر 5 لاکھ 75ہزار روپے میں بدل دیا گیا.
ہندسوں کی ہیر پھیر کی ماہر لاہور پولیس، 30 لاکھ کی چوری کو مبینہ طور پر 5 لاکھ75 ہزار میں بدل دیا، متاثرہ شہری منہ تکتا رہا گیا، ڈی ایس پی مناواں کا کہنا ہے مدعی کی مہیا کردہ تفصیلات پر مقدمہ درج کیا۔ اگر کوئی کمی ہوئی تو ضمنی میں پوری کردی جائے گی۔ مناواں پولیس نے شہری عباس احمد کے گھر چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمہ میں 5 لاکھ 75 ہزار نقصان لکھا گیا ۔ دوسری طرف متاثرہ شہری نے 30 لاکھ مالیت کے زیورت، نقدی، قیمتی اشیا چوری ہونے کی رپورٹ کی۔ پولیس نے رد بدل کرکے اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج کرلی۔ پولیس نے مدعی کی درخواست کے برعکس ایف آئی آر میں نقصان 5 لاکھ 75 ہزار کردیا۔
ایف آئی آر پڑھ کر متاثرہ شہری پولیس کا منہ تکتا رہا گیا۔ دوسری طرف ڈی ایس پی مناواں شیخ غیاث کا کہنا ہے ایف آئی آر مدعی کی مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق درج کی گئی،اگر کوئی کمی ہوئی تو ضمنی میں پوری کردی جائے گی، انکا کہنا تھا کے ملزمان کی تلاش کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

