کیا آپ کا جہاز (ن) لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟ صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین کا دلچسپ جواب

صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سوال پر جہانگیر ترین مسکراتے رہے


لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، (ن) لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔
اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی (ن) لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟ اس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔
صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سوال پر جہانگیر ترین مسکراتے رہے جس پر لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اورپی ٹی آئی لیڈر، عمران خان کے سوا سب ہی مسکرارہے ہیں۔