کتاب عقل وشعور کے نکھار کا بہترین ذریعہ ہے،عامر صدیقی


راولپنڈی :عقل و شعور کی بنیاد پر ہی انسان اشرف المخلوقات کے مرتبہ پر فائز ہوا،کتاب عقل وشعور کے نکھار کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر سدیقی نے کتب کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ علم مومن کی میراث ہے اور کتاب ذہنی مشو نما کا ذریعہ ہے ،حصول علم ہر مومن مرد و عورت پر فرض ہے جہالت کے اندھیروں کے خاتمہ علم کی روشنی سے ممکن ہے اللہ کریم نے جب انبیا کرام کو بھیجا تو ساتھ ہی کتابیں اور صحائف بھی بھیجے جن میں دستور حیات موجود ہیں عامر سدیقی نے کہا کہ مسلمانوںکیلئے ہدایت کا سرچشمہ قرآن کریم ہے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں،کتاب روشنی کا وہ مینار ہے جو انسان کا مقدر بدل سکتی ہے اس کی مثال انسان کا اپنا غاروں اور جنگلوں سے شروع ہونیوالا سفر اب چاند کے بعد مریخ تک جا پہنچنا ہے جن معاشروں میں عملی طور پر کتاب سے دوری اختیار کی گئی وہ آسودگی ،علم اور ترقی سے دور ہو گئے۔
دریں اثنا انہوں نے اور مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سرپرست اعلی راجہ آصف علی خان،علامہ رضاالمصطفی نورانی،راجہ اشفاق،عامر صدیقی ،یاسر بشیر نے مزمل لودھی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پہ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کریم سے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔