کنٹونمنٹ بورڈ عملہ صفائی کی عدم توجہ :پیپلز کالونی ،گلیوں کی ابتر صورت حال گلی نمر 57 مسجد مہر خان کی حالت سب سے خراب

گلی نمبر 57 میں صفائی کی ابتر صورت حال اور کھلا ہوا مین ہول

راولپنڈی :کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے عملہ صفائی کی عدم دلچسپی کے باعث پیپلز کالونی کی گلیوں میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور صفائی کی صورت حال انتہائی ناقص ہے ۔خاص کر گلی نمبر 57 نزد جامعہ مسجد میھر خان کی صورت حال تو انتہائی خراب ہے،جس کے باعث نمازیوں کو بھی سخت اذیت کا سامنا ہے۔ کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ صدر راولپنڈی کا عملہ کو ئی ایکشن نہیں لیتا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جب تک ایریا سپروائزر کو 500 .1000 بھتہ نہ ملے تو گلیوں کی صفائی نہیں کرواتا ۔ علاقے میں گندگی کا عذاب ھر روز بڑھتا جا رھا ھے۔عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایریا سپروائزر سمیت تمام عملے کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کی جاے اور ان سب کو تبدیل کیا جاے اور پیپلز کالونی خاص کر گلی نمبر 57 نزد جامعہ مسجد مہر خان کی گلیوں کی روزانہ صفائی کروائی جائے۔تاکہ نمازی اس ماہ مقدس میں باسہولت مسجد تک جاکر عبادت کر سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلی نمبر 57 میں صفائی کی ابتر صورت حال اور کھلا ہوا مین ہول