فضائی آلودگی پھیلانے پر لاہور کی دس فیکٹریاں سیل

 

 

لاہور…نورالعارفین

محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ سے نمٹنے کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں.

محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ سے نمٹنے کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں ، فضائی آلودگی پھیلانے پر شمالی لاہور کی دس فیکٹریاں سربمہر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ سے نمٹنے کیلئے کارروائیاں تیز ، فضائی آلودگی پھیلانے پر شمالی لاہور کی دس فیکٹریاں سربمہر کر دیں۔ سموگ سے نمٹنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات سرگرم ہے ، خصوصی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کی سربراہی میں شمالی لاہور میں سٹیلز ملز کیخلاف کارروائی کی۔ فضائی آلودگی کا سبب بننے والی دس فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے فیکٹری مالکان سے کوئی نرمی نہیں بھرتی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کو بارہا ہدایات جاری کی گئیں ، عمل نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سموگ سے آنکھوں اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ، احتیاط برتنے کے ساتھ فیکٹریوں کو دھواں اور کیمیکل ہوا میں چھوڑنے سے روکنا ہوگا۔