فیبا باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا مرحلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر

90سے زاد لڑکیوں کی شرکت، باسکٹ بال کھیل کی جدید تکنیک، مہارت سمیت دیگر سیشنز کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد:پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن فیبا باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا تیسرا فیز شاندار کامیابی کیساتھ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری اوج ظہور کی زیر نگرانی منعقدہ دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں مختلف سکولوں کی 90سے زائد بچیوں نے شرکت کی
ایونٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی کریم خان آفریدی ویلفیئر فانڈیشن کی چیئرپرسن کرسٹینا وان اسپرلنگ آفریدی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ تھے جنہوں نیپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور، قومی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ ریاض ملک، ڈائریکٹر میڈیا اعظم ڈار کے ہمراہ شرکا میں سرٹیفکیٹیس اور سکولوں میں باسکٹ بال تقسیم کے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے دو روزہ سیشن میں باسکٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ریاض ملک اور دیگر کوچز عمر محمود، نوید احمد، یاسر غفور، یاسر مجتبی ، پریم شہزاد نیشرکا کیلے کوچنگ کی مہارت، تربیت، جدید تکنیک اور باسکٹ بال گیم کے بارے میں معلوماتی سیشنز کا انعقاد کیا، جس سے نوجوان شرکا کو باسکٹ بال کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب ملی۔ فیبافاونڈیشن باسکٹ بال فار گڈ پروگرام کا اس سے قبل ملتان اور لاہور میں بھی کامیاب انعقادکیا گیاہے۔