فیڈرل بورڈ نویں جماعت کے نتائج میں اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن کا شاندار نتیجہ

اسلام آباد:اسلام آباد کیرئیر کالج غوری گارڈن نے فیڈرل بورڈ نویں جماعت کے پہلے رزلٹ میں شاندار نتیجہ دے کر اپنی صلاحیت اور تجربے کا لوہا منوایا۔ نویں کے پہلے نتیجے میں 498 نمبر لے کر اور 400 سے 498 تک درجنوں طلبا کے نمبرز دلوا کر انکا مستقبل محفوظ بنا دیا۔ فرسٹ ائیر میں داخلوں کے تیز رحجان کے پیش نظر کالج کی بلڈنگ علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کالج سیکشن کی علیحدہ بلڈنگ تیاری کے اختتامی مراحل میں ہے ۔جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کالج کے لئے علیحدہ بلڈنگ کا افتتاح کر دیں گے۔ فرسٹ ائیر سیکنڈ ائیر کی کلاسز نئی بلڈنگ میں منتقل کر دیں گے۔
آئی سی سی غوری گارڈن کے پرنسپل افراز عباسی اور وائس پرنسپل سمیع اللہ نے مشترکہ ادارتی پالیسی بیان میں کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں نصاب کی تقسیم ،پڑھائی تیاری اور ماہانہ ٹیسٹ لینے کا جامع تعلیمی نظام ترتیب دے دیا ہے۔ اس بار دسویں اور بارہویں جماعت میں بھی داخلے دے رہے ہیں۔ 22 جولائی سے پلے گروپ ،نرسری ،کے۔ جی ،پرائمری اور مڈل کے ساتھ ساتھ نویں جماعت میں داخلے کے لئے فارم بھی دیں گے۔ داخلوں کے سلسلے میں کالج آفس صبح 8 بجے سے 1 بجے تک کھلا رہتا ہے ۔