
اسلام آباد:چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسلام آباد کے باسیوں کے رہائشی مسائل کو حل کیا جاسکے۔اس سلسلے میں چئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔جس میں چئیرمین نے اسلام آباد کے سیکٹرE-12کے متا ثرین کے مسائل کو حل کر کے ڈویلپمنٹ کے کام کو تیزکرنے سمیت سیکٹر E-12کے ایسے متا ثرین کے جائز بحالیاتی فوائد سیکٹر میں بنائی گئی ون ونڈو کے ذریعے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں محمد علی رندھاوا نے سیکٹر C-15میں ترقیاتی کاموں میں حا ئل رکا وٹوں کو دور کر کے کام کی رفتا ر کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور سیکٹر C-16اور سیکٹر C-14میں جاری ترقیاتی کا موں پر اطمینان کا اظہارکیا۔
چئیرمین نے سی ڈی اے سیکٹرز میں ترقیاتی کا موں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی


