دوستوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کیا اور کھل کر ایک دوسرے پر جملے کسے
ڈاکٹر قریشی محفل کے ہیرو تھے، اپنے لطیفوں اور چٹکلوں سے محفل کو کشت زعفران بنائے رکھا
شام چھ بجے شروع ہونے والی یہ خوبصورت رات بارہ بجے تک بغیر کے وقفے کے جاری رہی
ناصر راجہ نے میزبان خورشید عباسی کو۔ ٹوپی۔ سمیت کئی تحائف دئے ۔خوبصورت ٹوپی سب کی توجہ کا مرکز تھی
ایک عرصے بعد کئی گھنٹے تک ہنستے ہنستے دوستوں کے پیٹ میں بل پڑ گئے ، عطاء الرحمان نے سب سے زیادہ انجوائے کیا
کسی کا بھی اس خوبصورت محفل کو برخاست کرنے کا دل نہ تھا، دوبارہ جلد ملاقات کے وعدے پر محفل برخاست ہوئی
جنھوں نے شرکت کی انہوں نے خوب لطف اٹھایا،جنھیں مصروفیات نے باندھے رکھا وہ کف افسوس ملتے رہے

اسلام آباد:روزنامہ خبریں کے پرانے ساتھیوں کی ایک گیٹ ٹو گیدر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات پارک ویو سٹی میں منعقدہ ہوئی ۔ یہ خوبصورت تقریب خبریںکے پرانے اور ہر دلعزیز ساتھی خورشید عباسی کے اعزاز میں تھی اور وہی اس کے میزبان بھی تھے۔
جن دوستوں نے اس خوبصورت محفل کا لطف اٹھایا ان میں ڈاکٹر عبدالودو قریشی،ناصر اسلم راجہ، حامد حبیب،عطا الرحمان طاہر، افضل ملک المعروف ظلہ، خواجہ شفقت ، راجہ امیتاز محمود خان،علی عمران، محمد رضوان ملک اور میزبان خورشید عباسی شامل تھے۔
تمام دوست خورشید عباسی کے گھر جمع ہوئے جہاں خشک میوہ جات سمیت تازہ پھلوں سے دوستوں کی تواضح کی گئی،بعد ازاں دوست چند گاڑیوں میں میزبان خورشید عباسی کی معیت میں عشائیے کے لئے پارک ویو سٹی روانہ ہوئے اور اس کے خوبصورت نظاروں میں بیٹھ کر کھانے کا لطف اٹھایا۔
چھ گھنٹے کی اس طویل نشست میں سب نے خوب لطف آٹھایا،ایک دوسرے پر طنز و مزاح اور جملے بازی کا سلسلہ تمام وقت جاری رہا۔ڈاکٹر عبدالودود قریشی محفل کے ہیرو تھے، اپنے لطیفوں اور چٹکلوں سے محفل کو کشت زعفران بنائے رکھا،ناصر راجہ، رضوان ملک ، افضل ملک ، امتیاز عباسی اور دیگر نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔
تمام وقت تصاویر اور ویڈیوز نیو خبریں گروپ میں اپ لوڈ ہوتی رہیںتاکہ جو دوست اس خوبصورت محفل میں شرکت سے محروم رہے وہ بھی آدھی ملاقات کا لطف اٹھا سکیں۔تاہم انہوں نے انجوائے سے زیادہ محفل میں نہ آسکنے کا افسوس ہی کیا۔
ناصر راجہ نے میزبان خورشید عباسی کو۔ ٹوپی۔ سمیت کئی تحائف دئے ۔جن میں مس ورلڈ کی پٹی اور سوئینر بھی شامل تھا تاہم خوبصورت ٹوپی سب کی توجہ کا مرکز تھی اور آخر تک رہی۔ ایک عرصے بعد کئی گھنٹے تک ہنستے ہنستے دوستوں کے پیٹ میں بل پڑ گئے ، عطاء الرحمان نے سب سے زیادہ انجوائے کیا۔
کسی کا بھی اس خوبصورت محفل کو برخاست کرنے کا دل نہ تھا، دوبارہ جلد ملاقات کے وعدے پر محفل برخاست ہوئی ۔جنھوں نے شرکت کی انہوں نے خوب لطف اٹھایا،جنھیں مصروفیات نے باندھے رکھا وہ کف افسوس ملتے رہے۔



