مشرقی ممالک میں روز مختصر گیارہ سے بارہ گھنٹے کا ہوگا جبکہ دنیا کے شمالی علاقوں میں یہ دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے تک ہو سکتا ہے
علماء نے اجازت دی ہے کہ وہ ممالک جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہووہاں کے روزہ دار آسانی کیلئے مکہ یا قریبی معتدل
اسلام آباد(محمدرضوان ملک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ دنیا بھر میں کہیں آج پہلا روزہ ہے اور کہیں دوسرا، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ بات موضوع اہم ہے کہ کہاں پر روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا۔پاکستان میں روزہ قریبا بارہ گھنٹے کا ہوگا ۔ آئے دیکھتے ہیں کہ کن ممالک میں روزے سب سے لمبے اور کہاں سب سے چھوٹے ہونگے؟ روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں مدت 16گھنٹے ، کچھ مقامات پر 20گھنٹے کا روزہ ہوگا ،برازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں اوقات 11سے 14 گھنٹے رہیں گے۔ ایسے علاقوں میں جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہو،مکہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپناسکتے ہیں۔
اس سال روزے کے اوقات پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوں گے اور وطن عزیز میں روزے قدرے ٹھنڈے بھی ہوگے جس سے روزہ رکھنا کچھ آسان ہو جائے گا۔ شمالی ممالک جیسے شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ بلند مقامات پر 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس کے برعکس جنوبی نصف کرہ اور خط استوا کے قریب ممالک جیسے برازیل، ارجنٹینا، یوراگوئے، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں روزے کے اوقات عام طور پر 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہیں گے۔ ایسے علاقوں کے لیے جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہو، علما نے اجازت دی ہے کہ مکہ کے اوقات یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپنائے جائیں تاکہ روزہ رکھنے میں آسانی ہو۔
کن ممالک میں روزےطویل اور کہاں چھوٹے ہونگے؟




