موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسلام آباد پولیس کی گرفت میں


اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے درجنوں موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ کوہسار پولیس نے درجنوں موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم محمد آصف کو گرفتارکیا۔ملزم کے قبضے سے ایک ہنڈا 125 سمیت 19 موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزم سے 9 موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس اور متعدد موٹرسائیکلوں کے سپئیر پارٹس برآمدہوئے۔ ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے آلات بھی برآمد ۔
نمبر پلیٹوں کے ذریعے تھانہ کوہسار کے 9 مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزم پنجاب میں موٹر سائیکل چوری کے 14 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔کارروائی ایس ایچ او کوہسار شفقت فیض کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد اسحاق معہ ٹیم نے کی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی پولیس ٹیم کو شاباش انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔