علاقہ اور عزیز واقارب ایک شفیق ماں سے محروم ہوگئے
مرحومہ ایک ہمدردر اور غمگسار خاتون تھیں ،انتقال پر ہر دل سوگوار اور ہر آنکھ اشکبارتھی

اٹک :فالکن انٹرپرائزر کے مالک سردار ذیشان خان المعروف شانی خان کی والدہ طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں، مرحومہ کینسر کے مرض میںمبتلا ء تھیں اور طویل عرصے سے اس بیماری سے لڑ رہی تھیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ اپنے ابدی سفر پر روانہ ہوگئیں۔
مرحومہ کو ان کے آبائی گائوں مدروٹہ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
مرحومہ ایک بہت ہی ہمدرد ، ملنسار اور شفیق خاتون تھیں۔ ان کے انتقال پر ہر دل سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔اہل علاقہ اور عزیز واقارب ایک شفیق ماں سے محروم ہوگئے۔
اپنے بہت بچپن میں مرحومہ کی محبت اور شفقت کی کئی حسین یادیں تازہ ہو گئیں ۔ان کے اچانک انتقال سے دل پر سخت اداسی طار ی ہے ۔


