مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں جاری یہ ٹورنامنٹ3 نومبر تک جاری رہے گا

اسلام آباد:17 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف گپ 2024 ء کا آغازمارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ3 نومبر تک جاری رہے گا۔پیٹرن پاکستان نیوی گالف(نارتھ) کموڈور ثاقب الیاس نے دیگر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ سی این ایس امیچور گالف کپ کے میچز چار بڑی کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے جن میں مردوں کے امیچور ، خواتین امیچور، سنئیرزامیچور اور جونئیر امیچور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ خصوصی مہمانوں اور اسپانسرز کے لئے دوستانہ میچ بھی کھیلا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل3 نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ہوں گے۔
یاد رہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2007 ء سے قومی گولف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ ہے جو ہر سال تسلسل سے ہورہا ہے ماسوائے 2020 سے 22 تک جب کوڈ کے باعث اس ٹورنامنٹ کا انعقاد نہ ہوسکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے قریبا 300 گالفرز نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیاجس کا ٹائٹل ارتضیٰ حسین نے اپنے نام کیا جو اس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد قومی اور بین الاقوامی سطح پر گولف کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز ، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگا ن نے شرکت کی۔
17 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف گپ 2024 ء کا آغاز



