, نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیرداخلہ نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نومنتخب سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارک باد دی ہے۔ محسن نقوی نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے نومنتخب عہدیداران اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وفاقی وزیرداخل کی ا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد



