17 سالہ طالبعلم نے ہمت دکھاتے ہوئے اس درندگی کے خلاف آواز اٹھائی اور مکروہ گروہ کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد :تھانہ بہارہ کہو نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نوعمر لڑکوں سے بدفعلی کرنے اور ان کی برہنہ ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے درندے کو گرفتار کر لیا دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق لوئر باڑیاں لورہ ایبٹ آباد کے رہائشی محمد حنیف نے تھانہ بہارہ کہو کو بتایا کہ میرا بیٹا محمد ولید جس کی عمر 17 سال کے قریب ہے اپنے گھر سے بہارہ کہو جانے کے لئے ایک کیری ڈبہ میں سوار ہوا رجس کا نمبر 2226 ہے اور اس کا مالک اور ڈارئیور محسن نامی شخص ہے جو ہمارے گائوں ہی کا رہائشی ہے۔راستے میں شاہ پور ٹرن سے دو اور نامعلوم افراد بھی گاڑی میں سوار ہو گئے اور محسن نے پسٹل نکال کر میرے بیٹے پر تان کر کہاکہ شور شرابہ کیا تو تمہیں جان سے مار دیں گے اس دوران کورنگ نالہ کے پل کے قریب وہ میرے بیٹے کو ایک مکان میں لے گئے اور اس کے کپڑے اتار کر اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے اس دوران محسن نے میرے بیٹے ک ساتھ بدفعلی کی اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری یہ ویڈیو لیک کر دیں گے ۔
اس دوران انہوں نے میرے بیٹے سے پانچ ہزار روپے نقد اور اس کا موبائل آئی فون سیون بھی چھین لیا۔ بعد ازاں وہ میرے بیٹے کو ڈانڈہ گلی کے بائی پاس کے قریب اتار کر فرار ہوگئے۔ میرا بیٹا پبلک ٹرانسپورٹ سے گھر پہنچا اور مجھے اس واقعہ کی بابت بتایا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقع کے بعد میرا بیٹا اور گھر والے سخت خوفزدہ اور کرب میں مبتلا ء ہیں ۔انہوں نے درخواست میں ایس ایچ او سے درخواست کی کہ مجھے اور میرے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرارداقع سزا دلوائی جائے۔




