
اسلام آباد: معروف قانون دان اور سابق بنکر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اورنگ زیب کے والد چودھری اورنگ زیب ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔مرحوم بنیانی لورہ ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی تھے ۔جمعرات کی شام انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ان کی نماز جنازہ جمعہ کو دن بارہ بجے ان کے آبائی علاقے بنیانی میں ادا کی گئی . نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصبات ، وکلائ برادری اور معززین علاقہ نے شرکت کی.
علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
چودھری اورنگ زیب ایڈووکیٹ انتقال کر گئے


