اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی اجلاس 29 اکتوبر کوطلب

 

سپیکرکی درخواست کے باوجود اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لینے سے انکار کردیاتھا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست کے باوجود اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لینے سے انکار کر دیا جس کے بعدسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی اجلاس 29 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا،قومی اسمبلی کا ریگولر اجلاس تیس اکتوبر تک جاری رہے گا، ایک دن کیلئے اپوزیشن کے ایجنڈے پر بحث کے حوالے سے ریکوزیشن اجلاس بلایا جائے گا، اپوزیشن نے ریکوزیشن اجلاس میں اپنا ایجنڈا دے رکھا ہے، اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری، ملک میں بڑھتی مہنگائی، بیروزگاری اور سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔