
تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے ختم نبوت کے معاملے پر لاہور سے آنے والے جلوس کو مندرہ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے روک دیاگیا۔ تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عقیدہ ختم نبوت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی، وزارت داخلہ کے حکم پر پنجاب پولیس نے آنے والی ریلی کو مندرہ ٹول پلازہ کے قریب روک دیا ، ٹول پلازہ سیل کر دیا گیا۔
لاہور سے آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ۔ آنے والی گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں ۔تفصیلات کے مطابق حلف نا مے میں ترمیم کے خلاف کاروانِ ختم نبوت کا جلوس بدھ کو ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کی قیادت میں راولپنڈی پہنچ گیا ،جلوس کو اسلام آباد سے روکنے کے لئے پنجاب پولیس نے مندرہ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے جلوس کو ٹول پلازہ کے قریب روک دیا۔
ریلی میں دینی مدارس کے طلبہ کو بھی شریک کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شرکا کی تعداد تین سو سے پانچ سو کے قریب ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے پولیس میں آنسو گیس کے شیل بھی تقسیم کر دئیے گئے ہیں ۔ کاروان ختم نبوت کے روالپنڈی پہنچنے پر ٹی چوک میں علماء و مشائخ کی ایک بڑی تعداد نے اور غازی ممتاد قادری شہید کے والدملک محمد بشیر اعوان اور انکے بربھائی ملک دلپزیر اعوان نے کاروان کا استقبال کیا۔خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع سے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے کارکنان صوبائی رہنما مولانا محمد بابر قادری کی قیادت میں اور آزاد کشمیر کے کارکنان نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺآزاد کشمیر کے ناظم اعلی صاحبزادہ محمد اعجاز مصطفوی کی قیادت میں راولپنڈی پہنچے۔
۔ ۔تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے گوجر خان میں استقبال کیلئے آئے ہوئے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کو عقیدہ ختم نبوت سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔ہمارا مقصد صرف اسلام آباد جانا نہیں بلکہ مطالبات منوانا ہے۔ہمارے مطالبات آئینی اور ایمانی ہیںجن سے ہم دستبردار نہیں ہوسکتے۔حکمران یاد رکھیں ہم مطالبات کی شکل میں حکومت سے بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ یہ ہمارا حق ہے اور حق نہ دینے والوں سے حق چھین لینا بھی جائز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروان ختم نبوت کے مارچ کے دوران دریائے چناب کے پل پر پولیس کی طرف سے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی رہنما علامہ فرمان علی جلالی اور علامہ عبد المصطفی رضوی پر کیے جانے والے تشدداور ڈنڈے برسانے پراور انکے گریبان پھاڑنے پر ہم حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کے ایک دن ہمارے ہاتھ ہونگے اور تمہارے گریبان ہونگے و۔پولیس نے جا بجا ناکے لگا کر ہمارے کاروان کوتنگ کیا ہے یوں لگتا ہے جیسے ختم نبوت کے مسئلے سے انکا کوئی تعلق ہی نہیں۔
کاروان میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی رہنما پیر سیدمحمد نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکی شریف ،غازی محمد ثاقب شکیل جلالی امیر تحریک تحفظ اسلام ،حضرت مولانا شاداب رضا،حضرت پیر محمد اقبال ہمدمی،حضرت پیرسید محمد عامر سلطان شاہ ،حضرت پیر سید محمد لقمان شاہ صاحب۔علامہ محمد عبد الرشید اویسی،صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی،مفتی مختار علی رضوی،مفتی محمد عامر جاوید صاحبزاد محمد اعجاز مصطفوی ودیگر نے شرکت کی۔




