سموگ کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

آئندہ دو روز تک ہونے والی بار ش سے ملک بھر خصوصا پنجاب میں دھند اور سموگ میں کمی ہوگی

اسلام آباد: ملک بھر میں دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھر میں بارش کی پیشنگوئی کر دی ہے۔ شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ14 سے 16 نومبر تک لاہور ، راولپنڈی ، مری ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ ، جہلم ، فیصل آباد، گوجرانوالا، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔جس سے ملک بھر ا ور خصوصا پنجاب میں دھندسے شدید طور پر متاثر ہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف ملے گا اور دھند اور سموگ کا خاتمہ ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اس کے علاوہ چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، کوہستان، مالاکنڈ ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ،پ شاور،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ان بارشوں سے دھند اور سموگ میںکمی واقع ہوگی لیکن خاطر خواہ کمی کی توقع نہیں ہے۔