فیڈرل وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ ڈریم ٹیم نے جیت لیا


کھیلوں میں خواتین کی پرموشن کیلے ہر ممکن تعاون کرینگے،فرانسیسی سفیر


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیڈرل وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٹل ڈریم ٹیم نے جیت لیا، فانل میں واررز کلب کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راٹ ٹو پلے اور الانس فرانسیز کے تعاون سے کھیلے جانیوالے دو روزہ ٹورنامنٹ کے فانل کے مہمان خصوصی پاکستان میں فرانس کے سفیر نکلولس گیلی تھے جبکہ اختتامی تقریب میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور، راٹ ٹو پلے کے کنٹری ڈاریکٹر علی خیام، فرانسیسی سفیر کی اہلیہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔
ٹورنامنٹ کے فانل میں ڈریم ٹیم نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت واررز کلب کو 20کے مقابلے میں 30پوانٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ماریہ سورتگر نے 10، حمنا روہی نے 8پوانٹس سکور کئے جبکہ واررز کلب کی طرف سے نور فاطمہ 10پوانٹس سکور کر سکی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ صحتند معاشرے کو پروان چڑھانے کیلے ایسی سرگرمیاں ضروری ہے جبکہ فرانسیسی سفارتخانہ گرلز سپورٹس کی پرموشن کیلے ہر ممکن تعاون کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کا مسئلہ اور خواتین کے حقوق کا فروغ فرانسیسی سفارت کاری کی ترجیح ہے۔ سماجی مساوات کا فروغ، سماجی شمولیت، ایک اور ترجیح ہے۔