سیونگ اکاونٹ کا منافع 16 سے کم ہو کر 13.5 فیصد رہ گیا
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع12.1 جبکہ اسلامک سیونگ پر منافع کم ہو کر10.44 فیصد رہ گیا
|اسلام آباد:وزارت خزانہ نےقومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزیدکمی کردی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق بچت اسکیموں کے نئے شرح منافع پر آج گیارہ دسمبر سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا، سیونگ اکاونٹ کا منافع 16 فیصد سے کم ہو کر 13.5 فیصد رہ گیا، سیونگ اکاونٹس کے منافع میں 250 بیسز پوانٹس کی کمی کی گئی۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں بھی کمی کی گئی ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع 10 بیسز پوائنٹس کمی سے12.1 فیصد ہوگیا ، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع بھی کم کر دیا گیا۔اس کے علاوہ سیونگ اکاؤنٹ، سروااسلامک ٹرم اور سیونگ اکاؤنٹ کےمنافع میں بھی کمی کی گئی ہے ، اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کا نفع میں 72 بیسزپوائنٹس کمی کے بعد منافع10.44 فیصد ہوگیا ہے ۔


