اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز

اسلام آباد:ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد محمد ارسلان شاہزیب نے کرسمس کی سیکورٹی کے حوالے سے مسیحی کیمو نٹی کے وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی ایس پی سیکور ٹی کے علاوہ مسیحی کمیونٹی کی طرف سے پا سٹر الائینس انیشیٹیوچئیر مین ملک کامران نا ز، وائس چئیرمین انیق پر ویز، جنر ل سیکرٹر ی یشوع مسیح، شاہد کھوکھر، ممبر ایڈوائزی بو ر ڈ بشپ فرخ جا وید اور بشپ ویرم مسیح بھی موجود تھے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی کے لئے تمام تر اقدامات عمل میں لارہی ہے اور مستقبل میں بھی مسیحی عبادتگاہوں میں منعقدہونے والی مذہبی اجتماعات کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی،انہوں نے مزیدکہا کہ اس ملاقات کا مقصد مسیحی کمیونٹی کو یہ احساس دلانا ہے کہ اسلام آباد پولیس ان کی سکیورٹی کے لئے ہمہ وقت موجود ہے اور ہم اس کے لئے اپنے آپ کو جواب دہ سمجھتے ہیں،اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت میں قائم تمام مسیحی عبادگاہوں اور مقامات کو مکمل سکیورٹی فراہم کررہی ہے،آخر میں ایس ایس پی نے کہاکہ مسیحی کمیونٹی پہلے بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے تعاون کی امید رکھتی ہے،ملاقات میں مسیحی کمیونٹی کے وفد نے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد کا مسیحی کمیونٹی کے مسائل سننے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقینی دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ بھی ہر سطح پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کی کرسمس سیکورٹی کے حوالے سے مسیحی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات




