قائداعظم بین الصوبائی گیمز:پنجاب میڈلز کی دوڑ میں تاحال سرفہرست، خیبرپختون خوا کا دوسراہ نمبر

پنجاب نے مجموعی طور پر163خیبر پختون خوا نے 90سندھ 70 بلوچستاننے 60 اور اسلام آبادنے 53تمغے حاصل کئے ہیں
تمام اکائیوں نے مجموعی طور پر484تغمے حاصل کئے ہیں جن میں 137 طلائی، 137 نقرئی، اور 210 کانسی کے تمغے شامل ہیں

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے 18 دسمبر کے مقابلوں میں میڈلز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
پنجاب نے مجموعی طور پر 163 تمغے حاصل کیے جن میں 77 طلائی، 50 نقرئی، اور 36 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا نے 90 تمغے جیتے جن میں 24 طلائی، 29 نقرئی، اور 37 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
سندھ نے 70 تمغے حاصل کیے، جن میں 14 طلائی، 25 نقرئی، اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں، جبکہ بلوچستان نے 60 تمغے جیتے جن میں 14 طلائی، 15 نقرئی، اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
اسلام آباد نے 53 تمغے جیتے، جن میں 5 طلائی، 11 نقرئی، اور 37 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر نے بالترتیب 22 اور 26 تمغے حاصل کیے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ قومی کھیلوں میں تمام اکائیوں نے مل کر مجموعی طور پر 137 طلائی، 137 نقرئی، اور 210 کانسی کے ساتھ 484 تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مظہر ہیں۔
ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے تمام اکائیوں کو ان کی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی