مظلوموں کی سنی گئی رانا کے ساتھ ان کا کار خاص معراج آفریدی بھی گرفتار

اسلام آباد:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن اور سی ڈی اے کے چار کرپٹ ملزمان گرفتار کر لئے.کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں فخر عباس، رانا منیر، معراج آفریدی اور قیصر عباس شامل ہیں. ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔اسپیشل جج سنٹرل اسلا آباد کی جانب سے ملزمان ک ضمانت منسوخ کی گئی۔
ملزم فخر عباس سی ڈی اے میں بطور پٹوری تعینات ہے.ملزم نے موضع شاہ اللہ دتہ، سیکٹر ڈی-13 کی زمین سے متعلق جعلی رپورٹس تیار کییں ملزمان نے 4 کنال زمین کی جعلی ملکیت ظاہر کی.ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے پاور آف اٹارنیز فراڈ سے رجسٹرڈ کرائیں
ملزم نے شکایت کنندہ سے 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیا .
جبکہ ملزم رانا منیر، معراج آفریدی اور قیصر عباس نے جعل سازی کرتے ہوئے پلاٹ کی ملکیت تبدیل کر دی.ملزمان نے پلاٹ کی ملکیت جعل سازی کرتے ہوئے غیر متعلقہ شخص کے نام ٹرانسفر کی۔
ملزم رانا منیر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن میں بطور ڈی سی جبکہ ملزم معراج آفریدی بطور ایگزیکٹو انجینئر تعینات ہے۔ملزمان کے خلاف گزشتہ سال مقدمات درج ہوئے تھے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.




