راولپنڈی(خصوصی رپورٹر ) قرآن کریم الہامی اور عظیم کتاب ہے جو انسانیت کیلئے مکمل دستور حیات ہے انسانیت کو درپیش چیلنجز مسائل و مصائب کا اصل سبب قرآن کے آفاقی پیغام اور تعلیمات سے رو گردانی ہے ان خیالات کا اظہار علامہ قاری غلام محمد چشتی نے جامع مسجد زبیدہ فیضان مصطفیٰﷺ میں ختم قرآن کریم کے موقع پر قرآن و علی کانفرنس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے آپ فاتح خیبر ہیں آپ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں اس موقع پر تکمیل قرآن کریم کے سلسلے میں حافظ جواد احمد عباسی، علامہ قاری رومان طفیل نقشبندی،حافظ نبیل چشتی اور عرفان کرامت کو تحائف تقسیم کئے اس موقع پر محمدعامرصدیقی، صاحبزادہ جمال احمد چشتی، قاری ، فیصل اعجاز انصاری، ایاز انصاری ، شبیر احمد صدیقی، قاضی عبدالجبار ، عبدالقدوس،شیخ ظفر، برہان و دیگر شریک تھے۔
Related Posts

امریکہ:تارکین وطن کی ملک بدری مہم تیز5دنوں میں 10ہزار گرفتار
- Rizwan Malik
- July 9, 2026
- 0
زیر حراست افراد کی تعداد 39ہزار کے قریب ہوچکی، کئی پاکستانی بھی شامل واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرغیر ملکی تارکین وطن […]


چیف جسٹس نے دُہری شہریت والے افسران اور ججز کی فہرست 15دنوں میں طلب کرلی
- Rizwan Malik
- January 17, 2018
- 0
چیف جسٹس پاکستان نے دُہری شہریت کے حامل افسران اور ججز کی فہرست 15دنوں میں طلب کرلی ۔ سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری […]
